بائیولوجیکل کنٹرول کے ذریعے جانوروں کو چیچڑوں کے حملے سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے،ڈائریکٹر لائیو سٹاک

بدھ 18 جولائی 2018 16:07

فیصل آباد۔18جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر صالحہ گل نے کہا ہے کہ بائیولوجیکل کنٹرول کے ذریعے جانوروں کو چیچڑوں کے حملے سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے لہٰذا اس سلسلہ میںباڑوں میں مرغیاں،بطخیں پالی جائیں جو کہ چیچڑوں کو خوراک کے طور پر استعمال کرتی ہیں،انہوں نے کہا کہ موسم برسات میں چیچڑوں کی تعداد میں اضافہ متوقع ہوتا ہے جو کہ جانوروں میں خون کی کمی کے ساتھ بیماریوں کی منتقلی اور پیداوار میں کمی کا اہم سبب ہے لہٰذ ا ادویات کے ساتھ قدرتی طریقہ بھی استعمال کیا جائے،انہوں نے بتایا کہ محکمہ لائیوسٹاک نے سال 2017-18میں ڈویژن بھر میں بطخوں کے (3مادہ اور ایک نر)پر مشتمل904یونٹس جبکہ مرغیوں کے 6705یونٹس(5مرغیاں اورایک مرغا)رعایتی نرخوں پر تقسیم کئے ہیں،انہوں نے کہا کہ جانوروں کے باڑوں میں چیچڑ مار سپرے بھی کیا جائے،ڈویژن کے تمام ویٹرنری ہسپتالوں میں سپرے وافر مقدار میں موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں