کپاس کی چنائی کو محفوظ بنانے کیلئے 60 خواتین افسران کی تربیت کا پہلا مرحلہ مکمل

بدھ 18 جولائی 2018 16:32

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2018ء) محکمہ زراعت پنجاب نے کپاس کی چنائی کو محفوظ بنانے کیلئے 60 کے قریب خواتین افسران کو تربیت فراہم کی ہے جبکہ ان تربیت حاصل کرنے والی خواتین کو ماسٹر ٹرینرز کا نام دیا گیا ہے اور یہ تربیت یافتہ خواتین دیگر خواتین کو تربیت فراہم کریں گی تاکہ کپاس کی چنائی کے دوران کپاس کو نقصان نہ پہنچے ۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ذرائع نے بتایا کہ مشاہدہ میں آیا ہے کہ تربیت نہ ہونے کی وجہ سے کپاس چننے والی خواتین کپاس کی چنائی کرتے ہوئے اسے محفوظ کرنے کا طریقہ اختیار نہیں کرتیں جس وجہ سے چنی ہوئی کپاس کی کوالٹی خراب ہو جاتی ہے اور بین الاقوامی سطح پر اس کی قیمت کم ہو جاتی ہے نیز بوجہ ایںزمیندار کا قیمتی سرمایہ ضائع ہو جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ زراعت نے اس امر کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ کی 60 کے قریب خواتین افسران کو کپاس کی چنائی کی تربیت فراہم کر دی ہے جو کھیتوں میں کپاس کی چنائی کرنے والی خواتین کو آلائشوں سے پاک کپاس کی چنائی بارے تربیت فراہم کریں گی۔

انہوں نے بتایا کہ اس تربیت کا پہلا مرحلہ جولائی میں مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ دوسرا مرحلہ اگست اور ستمبر میں جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں