محکمہ زراعت کا زرعی زہروں کی آلودگی سے پاک چاول کی کاشت کے منصوبے پر کام شروع

جمعرات 19 جولائی 2018 14:42

فیصل آباد۔19جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) محکمہ زراعت نے زرعی زہروں کی آلودگی سے پاک چاول کی کاشت کے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے جس کے تحت یہ منصوبہ نجی شعبے اور زرعی ماہرین کی مشاورت سے پایہ تکمیل کو پہنچایا جائے گا جبکہ دنیا بھر کی چاول درآمد کرنے والی کمپنیوں نے محکمہ زراعت کے اس اقدام کی تحسین کی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایا کہ چاول ایک اہم نقد آور فصل ہے جو ہماری غذائی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی باسمتی چاول اپنی خوشبو اور کوالٹی کی وجہ سے پوری دنیا میں پسند کیا جاتا ہے نیز پاکستان دنیا میں چاول برآمد کرنے والے ممالک میں اہم مقام رکھتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پھپھوند کش زرعی ادویات ٹرائی سائیکلازول، کاربینڈازم اور تھائیوفینیٹ میتھائل کو ترک کرکے پاکستانی چاول کی مانگ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پیدا ہونے والے چاول پر زہریلی ادویات کا استعمال کم سے کم کیا جا رہا ہے اس لئے اب پاکستان میں بھی اس حکمت عملی پر کام شروع ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں