ماہرین زراعت کی کاشتکاروں کو برسات کے موسم میں مکئی کی فصل سے بارش کے پانی کے فوری نکاس کی ہدایت

ہفتہ 21 جولائی 2018 14:39

فیصل آباد۔21جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) ماہرین زراعت نے مکئی کی فصل سے جڑی بوٹیاں فوری تلف کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار اس ضمن میں کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں کیونکہ جڑی بوٹیاں 25 سے 50 فیصد تک پیداوار کم کرنے کا باعث بن سکتی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اس مرتبہ مکئی کی شاندار فصل حاصل ہونے کا امکان ہے تاہم جڑی بوٹیوں کی ابتدائی مرحلہ میں تلفی اشد ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اگر مکئی کی فصل پر کسی بیماری یا کیڑے مکوڑے کا حملہ نظر آئے تو فوری طور پر ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے مناسب زہروں کا سپرے یقینی بنایاجائے۔ انہوںنے کہاکہ برسات کے موسم میں مکئی کی فصل سے بارش کے پانی کے فوری نکاس کا بھی بندوبست کیاجائے کیونکہ زیادہ دیر تک کھیت میں پانی کھڑا رہنے سے فصل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت کی خدمات سے استفادہ کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں