کاشتکار ٹینڈے کی پچھیتی کاشت 31جولائی تک مکمل کرلیں،زرعی ماہرین

پیر 23 جولائی 2018 14:00

فیصل آباد۔23جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) ماہرین زراعت نے ٹینڈے کی پچھیتی کاشت 31جولائی تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ ٹینڈا جو صوبہ پنجاب کی موسم گرما کی ایک اہم ترین سبزی ہے کی کاشت بروقت یقینی بنائیں تاکہ گرم اور خشک موزوں ترین موسم کے باعث اس کی بہتر پیداوار کا حصول ممکن بنایاجاسکے۔ انہوںنے بتایاکہ ٹینڈے کی کاشت کیلئے زرخیز ریتلی اور پانی کے اچھے نکاس والی زمین کاہونا ضروری ہوتاہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کاشتکار ٹینڈے کی کاشت سے پہلے کھیت میں 10سی15ٹن فی ایکڑ گوبر کی گلی سٹری کھاد ڈال کر اسے ہل چلاتے ہوئے زمین میں اچھی طرح مکس کردیں اور اس کے بعد کھیت کو پانی لگادیں ۔ انہوںنے کہاکہ وتر آنے پر دو سے تین مرتبہ ہل اور سہاگہ چلایاجائے اور کاشت کیلئے تین تین میٹر کے فاصلے پر نشان لگائے جائیں ۔انہوںنے کہاکہ نشان کے دونوں اطراف 30سینٹی میٹر دور ایک بور ی سپر فاسفیٹ اور ایک بوری امونیم سلفیٹ ملاکر ڈالنے سے بہتر پیداوارحاصل ہو سکتی ہے ۔ انہوںنے بتایاکہ اس ضمن میں مزید معلومات و رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں