مکئی کی فصل سے جڑی بوٹیاں فوری تلف کرنے کی ہدایت

جمعہ 17 اگست 2018 19:01

فیصل آباد۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) ماہرین زراعت نے مکئی کی فصل سے جڑی بوٹیاں فوری تلف کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار اس ضمن میں کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں کیونکہ جڑی بوٹیاں 25 سے 50 فیصد تک پیداوار کم کرنے کا باعث بن سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اس مرتبہ مکئی کی شاندار فصل حاصل ہونے کا امکان ہے تاہم جڑی بوٹیوں کی ابتدائی مرحلہ میں تلفی اشد ضروری ہے۔

انہوںنے کہاکہ اگر مکئی کی فصل پر کسی بیماری یا کیڑے مکوڑے کا حملہ نظر آئے تو فوری طور پر ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے مناسب زہروں کا سپرے یقینی بنایاجائے۔ انہوںنے کہاکہ برسات کے موسم میں مکئی کی فصل سے بارش کے پانی کے فوری نکاس کا بھی بندوبست کیاجائے کیونکہ زیادہ دیر تک کھیت میں پانی کھڑا رہنے سے فصل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں