بارشوں کے دوران مونگ اور ماش کی آبپاشی بند کرنے کی ہدایت

جمعہ 17 اگست 2018 19:01

فیصل آباد۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو بارشوں کے دوران مونگ اور ماش کی آبپاشی بند کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ چونکہ حالیہ بارشوں اور مون سون کے جاری سیزن کے باعث مونگ اور ماش کی فصل کو مطلوبہ پانی کی فراہمی اور آبپاشی کی ضرورت پوری کرنے میں خاطر خواہ مدد ملی ہے لہٰذا کاشتکار ان فصلوں کو مزید پانی نہ دیں تاکہ فصل کو کسی نقصان سے بچایا جا سکے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ بارشوں کے دوران خود رو جڑی بوٹیوں کی افزائش میں بھی اضافہ ہو جاتاہے اس لئے کاشتکار اچھی پیداوار کے حصول کیلئے فصل سے جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی یقینی بنائیں۔ انہوںنے کہا کہ ضرورت پڑنے پر پھول نکلنے اور پھلیاں بننے کے عمل کے دوران ہلکی آبپاشی کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں