کما د کے گڑوئوں کے تدار ک کیلئے دانے دا ر زہر استعمال کریں،زرعی ماہرین

منگل 18 ستمبر 2018 13:53

سلانوالی۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) زرعی ماہرین نے کماد کے کا شت کا رو ں کو ہدایت کی ہے کہ کما د کے گڑوئوں کے تدار ک کیلئے زرعی توسیعی کا رکنوں کے مشورے سے دانے دا ر زہروں کا استعمال کر کے کھیتوں کوپانی لگادیں ،فصل کی 10تا 12دن کے وقفہ سے آبپاشی کریں نیز فصل کو پانی کی کمی نہ آنے دیں ،بیماری کا حملہ ہونے کی صورت میںز ہروں کا استعمال زرعی توسیعی کارکنوں کے مشورہ سے کریں ،پانی کی کمی کی صورت میں ایک کھیلی چھوڑ کر آبپاشی کریں اور اگلے پانی پر صرف چھوڑی ہوئی کھیلیوں کو پانی لگائیں ،بہاریہ کماد کو نائٹرو جن کی آخری قسط یعنی تیسری خورا ک جون کے آخرتک ڈال دیں، اگر کھاد دیر سے ڈالی گئی تو بر سات شرو ع ہونے پر فصل بڑھوتری اور پھوٹ کرے گی جس سے گرنے کا خطر ہ ہوتا ہے اور گری ہوئی فصل کی پیداوار متاثرہوتی ہے ،مونڈھی فصل کو نئی فصل کی نسبت 30فیصد کھاد زیاد ہ ڈالیں ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں