گندم کی ربیع کاشت کیلئے منظور شدہ اقسام اور کاشت کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

منگل 18 ستمبر 2018 14:46

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) گندم کی ربیع کاشت کیلئے منظور شدہ اقسام اور کاشت کے شیڈول کا اعلان کر دیاگیا ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار فصلوں کی اچھی اور بہتر پیداوار کے حصو ل کیلئے منظور شدہ اقسام کے صاف ستھرے ، صحت مند ، بیماریوں سے پاک بیج کی کاشت کو ترجیح دیں تاکہ گندم کی بمپر کراپ حاصل ہو سکے نیز بیج کے اگائو کی شرح بھی 85 فیصد سے کم نہیں ہونی چاہیے۔

محکمہ زراعت کے ذرائع نے بتایاکہ پنجاب کے تما م آبپاش علاقوں میں سحر 2006 یکم نومبر سے 15 دسمبر تک کاشت کی جا سکتی ہے لیکن چونکہ مذکورہ قسم میں قوت مدافعت دیگر اقسام کی نسبت کچھ کم ہوتی ہے لہٰذا اسے زیادہ بارش والے علاقوں میں کم رقبہ پر کاشت کیاجاتاہے۔ انہوںنے بتایاکہ آبپاش علاقو ں میں شفق 2006 ، فرید 2006،معراج 2008 وغیرہ کو 10 نومبر سے 15 دسمبر تک ، لاثانی 2008، فیصل آباد 2008، آری 2011، پنجاب 2011، ملت 2011 وغیرہ کو یکم نومبر سے 10دسمبر تک ، پنجاب کی کلر والی زمینوں پر پاسبان 90 کو 25 اکتوبر سی15 نومبر تک اور این اے آر سی کو پنجاب کے تمام آبپاش علاقوں میں یکم نومبر سے 15 نومبر تک کاشت کیاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایاکہ گندم کی بہتر فصل حاصل کرنے کیلئے کاشت کے موزوں ترین وقت کو ہمیشہ مد نظر رکھناچاہیے کیونکہ مقررہ وقت کے بعد کاشت کی صورت میں ہر روز تقریباً ایک فیصد کے حساب سے 15 سی20کلو گرام فی ایکڑ پیداوار میں کمی آنا شروع ہو جاتی ہے جس سے کاشتکاروں کو بھاری مالی نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتاہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں