توریا اے کی کاشت 20 ستمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت

منگل 18 ستمبر 2018 15:00

فیصل آباد۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) محکمہ زراعت نے ملک میں خوردنی تیل کی پیداوار بڑھانے اور اس کی برآمد کی شرح میں اضافہ سمیت زیادہ سے زیادہ زر مبادلہ حاصل کرنے کیلئے تیل دار اجناس کی کاشت کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کاشتکار تیل دار اجناس کی منظور شدہ اقسام کاشت کر کے بھاری مالی فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔

محکمہ کے ترجمان نے بتا یا کہ توریا اے ، اوریا انمول زائد خریف کی فصلیں ہیں جبکہ پیلا رایا ، سرسوں ، ڈی جی ایل ، چکوال رایا ، خانپور رایا موسم ربیع کی فصلیں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ زائد خریف کی فصلوں میں توریا اے کی فصل فوری کاشت شروع کرکے 20 ستمبر تک کاشت کرنا چاہیے ۔ انہوں نے بتایا کہ تیل دار اجناس کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے انہیں بر وقت کاشت کرنا اور صحت مند و صاف ستھرے بیج کا استعمال بھی انتہائی ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ کاشتکار جن کھیتوں میں گندم سے پہلے رایا انمول کاشت کرنا چاہتے ہیں وہ اس کی کاشت اگست میں مکمل کر لیں۔ انہوںنے بتایاکہ20سے 32ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت اس کے اگائو کیلئے نہایت موزوں ہے۔ انہوںنے بتایاکہ رایا انمول ایک کم دورانیہ کی فصل ہے جو دوسری تیلدار اجناس کی نسبت زیادہ پیداوار اور منافع دیتی ہے اور اس میں تیل کی مقدار 39فیصد کے قریب ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ رایا انمول کی کاشت کیلئے 2کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کریںاور بوائی کے بعد 15سے 20دن کے اندر فصل کو پہلا پانی لگائیں جبکہ دوسرا پانی پھول نکلتے وقت اور تیسرا پانی بیج بنتے وقت لگائیں۔ انہوںنے کہاکہ اوسط ذرخیز زمین میں 23کلوگرام نائٹروجن، 23کلوگرام فاسفورس اور 12کلوگرام پوٹاش بوقت کاشت ڈالیں۔ انہوںنے کہاکہ تروتر میں بذریعہ پور یا ڈرل کاشت کریں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں