محکمہ زراعت کا کپاس کی صاف چنائی ،ذخیرہ ، ترسیل کیلئے خواتین زراعت افسران کیلئے مختلف اضلاع میں پکرز ٹریننگ پروگرام کا آغاز

پیر 24 ستمبر 2018 14:56

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) محکمہ زراعت نے کپاس کی صاف چنائی ،ذخیرہ ، ترسیل کیلئے خواتین زراعت افسران کیلئے مختلف اضلاع میں پکرز ٹریننگ پروگرام کا آغاز کردیاہے جبکہ جنوبی پنجاب کے اضلاع میں خصوصی طورپر توجہ مرکوز کی جارہی ہے تاکہ وہاں سے کپاس کی صاف ستھری ، اعلیٰ معیار کی حامل ہر قسم کی آلائشوں سے پاک کپاس حاصل ہو سکے۔

(جاری ہے)

محکمہ کے ذرائع نے بتایاکہ تربیت حاصل کرنے کے بعد محکمہ زراعت کی مذکورہ خواتین افسران کپاس کی کاشت کے اضلاع میں زیادہ سے زیادہ فیلڈ ٹریننگ پروگرام منعقد کریںگی جن میں علاقائی خواتین کی بھر پور شمولیت کو یقینی بنایاجائیگا تاکہ کپاس کی چنائی میں افرادی قوت کے طور پر استعمال ہونے والی یہ گھریلو و محنت کش خواتین آلائشوں سے پاک کپاس کی چنائی ، نقل و حمل ، جننگ کے طریقوں سے آگاہی حاصل کر سکیں۔ انہوںنے بتایاکہ پکرز ٹریننگ پروگرام سے جہاں کپاس کی بہتر پیداوار حاصل ہو گی وہیں صاف ستھری کپاس سے تیار کردہ مصنوعات کی بین الاقوامی اصولوں کے مطابق تیاری سے بھر پور زر مبادلہ بھی حاصل کیاجاسکے گا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں