مٹر کی فصل کے کئے متعد ل آ ب و ہوا مفید ہے،ز رعی ما ہر ین

پیر 24 ستمبر 2018 16:00

سلانوالی۔24 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) ز رعی ما ہر ین نے کہا ہے کہ مٹر کی فصل متعد ل آ ب و ہوا کو پسند کر تی ہے، ا س کے پو د ے کو ر ے کے اثرا ت کو کا فی حدتک بر د اشت کر لیتے ہیں لیکن پھول اور چھوٹی پھلیوں کو کو ر ے سے نقصا ن کا خطر ہ ہو تا ہے، مٹر کی کا شت کیلئے ذ ر خیز میرا ز مین جس میں پا نی کے نکاس کا خاطر خوا ہ انتظا م ہو مو زو ں ر ہتی ہے، ز مین میں نا میاتی ما د ہ کی مقد ا ر میں منا سب ا ضافہ کیلئے فصل کا شت کر نے سے کم از کم ا یک ماہ قبل 10تا 12ٹن فی ایکڑ کے حسا ب سے گو بر کی کھا د ڈا ل کر ا یک مر تبہ مٹی پلٹنے وا لا ہل چلا ئیں، کھیت کو ہمو ا رکر کے کیاریو ں میں تقسیم کریں،وتر آ نے پر 2سے 3مر تبہ ہل اور سہا گہ چلا کر ز مین کو ا چھی طرح نر م او ربھربھرا کر لیں، مٹر کی بو ائی کے وقت چا ر بو ر ی سنگل سپر فا سفیٹ، ایک بو ری امو نیم نا ئٹر یٹ ،ا یک بو ری پو ٹا شیم سلفیٹ فی ایکڑ استعما ل کریں ، مٹر کی فصل سے جڑ ی بو ٹیوں کی تلفی کیلئے گو ڈ ی کریں، ا س سے ز مین نر م اورمٹرکی پھلیوں کو فا ئد ہ ہوتاہے ، فصل کی کا شت کر تے وقت یہ خیا ل ر کھیں کہ کھیت کے قر یب ز یا دہ در خت نہ ہو ں ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں