باغبان ماہرین زراعت کی سفارشات پر عمل کر کے اعلیٰ کوالٹی کا پھل حاصل کر سکتے ہیں،ماہرین زراعت

منگل 25 ستمبر 2018 14:47

فیصل آباد۔25 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء)ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ حکومتی ہدایات کی روشنی میںان کا ادارہ باغبانوں اور کاشتکاروں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے جبکہ ان کی رہنمائی ، مشاورت ، معلومات ، اطلاعات وغیرہ کیلئے بھی تمام اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے لہٰذا اگر باغبان اور کاشتکارماہرین زراعت کی سفارشات پر عملدرآمد کریں تو اعلیٰ کوالٹی کا پھل حاصل کیا جا سکتا ہے جس سے نہ صرف اندرون ملک فروخت بلکہ بیرون ملک ایکسپورٹ کے ذریعے کاشتکار و باغبان بھاری مالی منافع حاصل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ باغبانوں اور کاشتکاروں کو ترشاوہ پھلوں کی برداشت جدید طریقے سے کرنی چاہیے تاکہ پھل ضائع ہونے کا خدشہ نہ رہے۔انہوںنے کہا کہ پھل کو صحیح حالت میں اور ٹھیک طریقے سے توڑنا چاہیے ۔ انہوںنے کہا کہ فصل کی برداشت سے پہلے پھل کی پختگی کا بھی تعین کر لینا چاہیے اور ترشاوہ پھل اس وقت توڑنا چاہیے جب اس میں مٹھاس کی مناسب مقدار موجود ہو ۔ انہوںنے کہا کہ اگر ہاتھوں سے توڑنے کی بجائے ترشاوہ پھلوں کو ٹہنی کے ساتھ تیز قینچی سے توڑا جائے تو وہ زیادہ دیر تک اپنی تازگی ، لذت ، ذائقہ اور کوالٹی برقرار رکھ سکتا ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں