سازگار موسمیاتی ماحول کے باعث پھولوں کی بھر پور پیداوار حاصل کرکے ایکسپورٹ سے شاندار منافع حاصل کیا جا سکتاہے، ماہرین زراعت

منگل 25 ستمبر 2018 14:47

فیصل آباد۔25 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) ماہرین زراعت نے بتایاہے کہ پاکستان میں سازگار موسمیاتی ماحول کے باعث پھولوں کی بھر پور پیداوار حاصل کرکے ایکسپورٹ سے شاندار منافع حاصل کیا جا سکتاہے جبکہ ہالینڈ سمیت بعض دیگر ممالک پھولوں کی شاندار پیداوار کے ذریعے ان کی برآمدات کا بڑا حجم حاصل کرتے ہوئے اپنی معیشت کو مضبوط ترین بنانے کیلئے کوشاں ہیں اس لئے اگر پاکستان میں وافر مقدار میں دستیاب زمین پر سازگار موسمیاتی ماحول سے استفادہ کرتے ہوئے سستی لیبر کو بروئے کار لایا جائے تو سمندر کے ذریعے مڈل ایسٹ ، فار ایسٹ ، یورپ تک پھولوں کی ترسیل کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ کمایا جاسکتاہے اور فلاور انڈسٹری میں موجود منافع کی بھر پور گنجائش سے بھی فائدہ حاصل کیا جا سکتاہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ اگر باغبان اور کاشتکار ماہرین زراعت اور زرعی سائنسدانوں کی مشاورت سے استفادہ کریں تو ملک کی معیشت کو ٹھوس بنیادوں پر استوار کرنے میں مدد مل سکتی ہے ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں