آلو کی کاشت30اکتوبر تک مکمل کرنے کی ہدایت

منگل 16 اکتوبر 2018 18:27

فیصل آباد۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) ماہرین زراعت نے میدانی علاقوںمیں فصل خزاں کیلئے آلو کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار 30اکتوبر تک مذکورہ کاشت مکمل کر لیں تاکہ اس کی وقت مقررہ پر برداشت ممکن ہوسکے ۔ انہوںنے بتایاکہ آلو پاکستان کی ایک اہم فصل ہے کیونکہ اس سے فی ایکڑ آمدنی اورغذائیت دوسری فصلوںسے زیادہ ہوتی ہے۔

انہوںنے کہاکہ آلو میں نشاستہ ، وٹامن ، معدنی نمکیات، لحمیات پائے جاتے ہیں اس لئے یہ ایک مکمل غذا بھی ہے۔ انہوںنے کہاکہ وطن عزیز کی بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے اورگندم پردبائو میں کمی لانے کیلئے آلوکی کاشت ازحد ضروری ہے جسے ساحل سمندر سے لیکرپہاڑو ں کی بلند چوٹیوں تک کاشت کیا جا سکتاہے۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے بات چیت کے دوران انہوںنے بتایاکہ پنجاب میںآلو کی 3فصلیں کاشت کی جاتی ہیں جن میںمیدانی علاقوں میں اس کی 2فصلیں موسم بہاروموسم خزاں اورپہاڑی علاقوں میں ایک فصل موسم گرما میں کاشت ہوتی ہے۔

انہوںنے بتایاکہ آلوکی سفید اقسام میں ڈایامنٹ ، سانتے، بادشاہ، سلیمی ، میلوڈی ، چپس کیلئے استعمال ہونے والے آلو کی اقسام میں ہرمس ، سٹرنا، لیٹونا، سرخ اقسام میں ایسٹر یکس، کروڈا، برنا،سمپلی ریڈوغیرہ شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں