ٹماٹر کی نئی دوغلی اقسام سے شاندار پیداوار کاآغاز ہو گیا

پیر 22 اکتوبر 2018 14:52

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) زرعی سائنسدانوں نے ٹماٹر کی خزاں کاشت کیلئے 2نئی اقسام آٹمن 29اور آٹمن30تیار کرلی ہیں جبکہ ٹماٹر کی نئی دوغلی اقسام سالار ایف ون اور ساندل ایف ون سے بھی شاندار پیداوار کاآغاز ہو گیا ۔ ماہرین زراعت نے بتایاکہ عوام کو معیاری اورسستی سبزیوں کی سارا سال فراہمی کیلئے شعبہ سبزیات کے زرعی سائنسدان ملک میںسبزیوں کی اگیتی اور لیٹ ہائبرڈ اقسام تیار کرنے کے علاوہ ان کی کاشت کے نئے علاقے متعارف کرارہے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان میں سبزیوں کی تیار کردہ مقامی دوغلی اقسام کے بیجوں کی کمرشل پیمانے پر فروغ کیلئے ترقی پسند کاشتکار اور پرائیویٹ سیڈ کمپنیز آگے آئیںاور کاشتکار سبزیوں کو منافع بخش بنانے سمیت مارکیٹنگ مسائل کے حل کیلئے علاقائی سطح پر فارمرز ایسوسی ایشن بنائیں اور سبزی منڈیوں و شہروں کے مختلف مقامات پر کاشکار اپنے سیل پوائنٹ قائم کریں۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ پنجاب اپنی سبزیوں کی سالانہ ضروریات کا صرف 18 فیصد پیدا کرتا ہے جبکہ باقی ماندہ 82فیصد دوسرے صوبوں اور غیر ملکی درآمدات سے پورا کیاجاتاہے ۔ انہوں نے زرعی سائنسدانوں پر زور دیا کہ زیادہ درجہ حرارت اور وائرسی بیماریوںکے خلاف قوت مدافعت رکھنے والی نئی اقسام متعارف کرائیں۔ انہوں نے ترقی پسند کاشتکار وں کو سفارش کی کہ وہ سبزیوں کے بعد از برداشت نقصانات کم کرنے کیلئے آلو کی طرح مختلف سبزیوں کی سٹوریج کیلئے ضروری اقدامات کریں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں