جدید پیداواری ٹیکنالوجی اپناکر پاکستان زرعی خود کفالت کے ساتھ برآمد بھی کر سکتا ہے،ماہرین زراعت

پیر 19 نومبر 2018 14:37

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ ذرخیز زمینوں اور موافق موسموں کے باعث جدید پیداواری ٹیکنالوجی اپناکر پاکستان زرعی خود کفالت کے ساتھ مشرق وسطیٰ کو زرعی اجناس بھی برآمد کر سکتا ہے جبکہ ملکی ضروریات کو پورا اوردرآمد پر خرچ ہونے والا کثیر زر مبادلہ بچانے کیلئے کسانوں کو سبزیوں اور دالوں کی پیداوار پر خصوصی توجہ بھی دینی ہو گی۔

انہوںنے کہاکہ زراعت کے شعبہ میں ہونے والی تحقیق کے فوائد عام کسانوں تک پہنچانے ہوںگے تا کہ وہ ملک کی غذائی ضروریات کو با آسانی پورا کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکیں ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے جس کی 60 سے 70 فیصد آبادی بالواسطہ یا بلاواسطہ زراعت سے منسلک ہے لہٰذا ملکی ترقی اور خوشحالی زرعی شعبے کی ترقی سے وابستہ ہے۔

(جاری ہے)

انہو ںنے کہا کہ پاکستان کی ذرخیز زمین اور موافق موسموں کی بنا پر ہم زرعی خود کفالت کے ساتھ مشرق وسطیٰ کو زرعی اجناس بھی برآمد کر سکتے ہیں۔

انہو ںنے کہا کہ حکومت پنجاب کی زرعی پالیسی کا اصل مقصد عام کسان کی خوشحالی اور ملکی زرعی ضروریات کو با آسانی پوا کرنا ہے۔ انہو ںنے کہا کہ کسانوں کو سبزیوں اور دالوں کی پیداوار پر خصوصی توجہ دینی چاہیے تاکہ ملکی ضروریات کو پورا کرنے اوردرآمد پر خرچ ہونے والے کثیر زر مبادلہ کو بچایا جا سکے جبکہ اس سے بلاشبہ ان کی قیمتوں میں توازن اور استحکام بھی ا ٓئیگا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں