فیصل آباد،کاشتکاروں سے کم قیمت پر گنا خریدنے اور وزن میں ہیرپھیر کرنے والے تین گرفتار

پیر 17 دسمبر 2018 16:48

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2018ء) کاشتکاروں سے کم قیمت پر گنا خریدنے اور وزن میں ہیرپھیری والے تین غیر قانونی کنڈے کے مالکان کوگرفتار، ۔اسسٹنٹ کمشنر کے حکم پر پولیس نے مقدمات بھی کرلئے ۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق کاشتکاروں کی شکایات پر ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) طارق نیازی کے ہمراہ گزشتہ روز مختلف علاقوں کا دورہ کرکے شوگر ملوں کی طرف سے گنے کی خریداری کے عمل کا معائنہ کیا۔

انہوں نے سمندری میں چک نمبر372گ ب کے قریب تین غیر قانونی کنڈے پکڑ لئے جو کہ وزن میں ہیرا پھیری کے علاوہ کاشتکاروں سے کم قیمت پر گنا خرید رہے تھے ان کے مالکان کو فوری طور پر حراست میں لیکر تھانہ ترکھانی کی پولیس کے حوالے کردیا۔اسسٹنٹ کمشنر سمندری سید تنویر مرتضی نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرادئیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں