کاشتکاروں کو گندم کی فصل میں موجود جڑی بوٹیوں کے انسداد کیلئے زہروں کے بروقت سپرے کی ہدایت

بدھ 19 دسمبر 2018 15:06

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو آگاہ کیا ہے کہ گندم کی فصل میں جڑی بوٹیوں کے انسداد کیلئے زہروں کا بروقت سپرے کریں اور چوڑے پتوں والی جڑی بوٹیوں کے کنٹرول کیلئے زہریں پہلے پانی کے بعد تروتر حالت میںسپرے کی جائیں کیونکہ اس وقت جڑی بوٹیوں کے پتی3 سی5 ہوتے ہیں اور ان کا انسداد آسان ہوتاہے نیز باریک یا نوکیلے پتوں والی جڑی بوٹیوں یعنی دمبی سٹی اور جنگلی جئی کے کنٹرول کیلئے زہریں دوسرے پانی کے بعد یا کاشت کے کم ازکم 45سے 50 دن بعد سپرے کی جائیں جب یہ جڑی بوٹیاں اچھی طرح اُگ آئیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ زہریں سپرے کرتے وقت موسمی حالات کا خاص خیال رکھا جائے اور جب ہوا چل رہی ہو یا بارش کا امکان ہو تو ہرگز سپرے نہ کیاجائے۔ انہوںنے کہا کہ جڑی بوٹیوں کے تدارک کیلئے بہت سی زہریں مارکیٹ میں موجود ہیں۔ اس لئے گندم کیلئے منظور شدہ جڑی بوٹی مار زہریںاور ان کی مقدار کے متعلق معلومات کے لئے محکمہ زراعت توسیع کے مقامی عملہ سے رابطہ یا ماہرین زراعت سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں