جو غذائی ریشے سے شاندار مشروب تیار کر لیا گیا

بدھ 19 دسمبر 2018 15:06

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) جو کی فصل میں موجود غذائی ریشے کو الگ کر کے شاندار اثرات کا حامل مشروب تیار کرلیاگیاہے جبکہ مذکورہ مشروب دل کے امراض اور ذیابیطس کے مرض کیلئے انتہائی فائدہ مند ثابت ہواہے۔

(جاری ہے)

مقامی زرعی سائنسدان ڈاکٹر احمد دین کی تحقیق میں یہ بات واضح طور پر سامنے آئی ہے کہ جو کی فصل کو پاکستان میں حیوانات کے چارے کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیے کیونکہ ا س میں موجود غذائی ریشے کو انسانی غذا کے طور پر استعمال کرکے بے شمار موذی انسانی امراض سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں