ماہرین زراعت کی زمینداروں ، کاشتکاروں کو ناقص ، ممنوعہ بیج کی کاشت سے اجتناب کی ہدایت

بدھ 16 جنوری 2019 15:17

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) :ماہرین زراعت نے زمینداروں ، کاشتکاروں کو ناقص ، ممنوعہ بیج کی کاشت سے اجتناب کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ زمیندار و کاشتکار ماہرین زراعت اور محکمہ زراعت کی جانب سے سفارش کردہ و منظور شدہ گندم کی اقسام ہی کاشت کریں تاکہ بعد ازاںانہیں کسی مالی نقصان ، مشکل یا پریشانی کا سامنا نہ کرناپڑے اور حکومت کو بھی گندم کی کاشت و پیداوار کے مقرر کر دہ اہداف حاصل کرنے میں کسی رکاوٹ سے دو چار نہ ہونا پڑے ۔

انہوںنے بتایاکہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے جبکہ ملک کی دو بڑی صنعتوں کی بنیاد بھی زراعت پر ہی ہے لہٰذا زرعی شعبہ میں ترقی کیلئے زمینداروں ، کاشتکاروں کو جدید تحقیقات کو اپنانا ہو گا تاکہ روائتی و فرسودہ طریقہ زراعت و کاشت کو خیر باد کہتے ہوئے پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لاکھڑاکیاجاسکے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ ناقص ، غیر معیاری ، ممنوعہ بیجوں کا استعمال زراعت کیلئے انتہائی نقصان کا باعث ہے ۔

انہوںنے کہاکہ پنجاب سیڈ کارپوریشن مطلوبہ مقدار میں زرعی اجناس کابیج فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کا رلارہی ہے تاہم اگر زمینداروں یا کاشتکاروں کے پاس بیج کا ذخیرہ موجود ہو تو وہ اسے مفت محکمہ زراعت سے گریڈ کروا کر بھی کاشت کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں