گندم ، چاول ، کپاس جیسی بڑی فصلوں کے جینیاتی تنو ع پر تحقیق کی ہدایت

بدھ 16 جنوری 2019 15:17

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) :حکومت نے فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کیلئے سبز انقلاب سے جینیاتی انقلاب کی جانب پیش قدمی کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ماہرین زراعت اور زرعی سائنسدانوں کو ہدائت کی ہے کہ وہ گندم ، چاول، کپاس ، کماد جیسی بڑی فصلوں کے بارے میں جینیاتی تنوع پر تحقیق کریں تاکہ فصلوں کی بیماریوں کے خلاف بھر پور قوت مدافعت رکھنے اور زیادہ پیداوار دینے کی حامل اقسام پید ا کی جا سکیں اور غذائی خود کفالت کے علاوہ زرعی اجناس کو برآمد کر کے زر مبادلہ کماتے ہوئے ملک کو معاشی استحکام بھی بخشا جا سکے۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع نے بتا یا کہ اس سلسلہ میںزرعی تحقیقاتی کونسل نے بعض تحقیقی منصوبوں کا آغاز بھی کر دیا ہے جس کے مفید اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔انہوںنے بتا یاکہ کاشتکاروں کو بھی جدید ٹیکنالوجی سے مستفید کرنے اور عالمی رجحانات کے مطابق کاشتکاری کے تصور کی پیروی کی تربیت فراہم کرنے کا منصوبہ بنا یا گیا ہے خصوصاً چھوٹے و کمزور کاشتکاروں کی مدد کیلئے ایسے منصوبے مرتب کئے جا رہے ہیں جس سے یہ کاشتکار دیہی آبادی کو بہتر روز گار کی فراہمی کازریعہ بن سکیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں