کاشتکار وں کوسویابین کی کاشت فروری کے پہلے ہفتہ میں مکمل کرنے کی ہدایت

جمعرات 17 جنوری 2019 15:11

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) کاشتکار وں کوسویابین کی کاشت فروری کے پہلے ہفتہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ بروقت کاشت سے بہتر پیداوار کا حصول ممکن ہو سکے۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے بتایاکہ سویابین ایک نہائت منافع بخش فصل ہے جسے بطور سبزی اور دال استعمال کیاجاسکتاہے لیکن موجودہ دور میں اس کی اہمیت تیلدار فصل کے طور پر بڑھتی جارہی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ سویابین کی بہاریہ فصل کی کاشت فروری کے پہلے ہفتہ تک مکمل کرنے کی صورت میں شاندار فصل کاحصول ممکن ہوسکتاہے۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کے افسران اور فیلڈ سٹاف سے معاونت حاصل کرسکتے ہیں۔انہوںنے بتایاکہ فری ایگری کلچرل ہیلپ لائن سے بھی اس سلسلہ میں مشاور ت حاصل کی جاسکتی ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں