محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو فصلات کیلئے درست طریقے سے زمین کی تیاری کی ہدایت

منگل 22 جنوری 2019 17:35

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) محکمہ زراعت نے حکومتی ہدایات کی روشنی میں شعبہ زراعت میں جدت پیدا کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے اور کسانوں و کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گندم کی فی ایکڑ زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے زمین کی درست طریقے سے تیاری ، منظور شدہ بیج اور معیاری کھادوں کا استعمال یقینی بنائیں تاکہ انہیں اچھی پیداوار کی ضمانت مل سکے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے کہا کہ کاشتکار گندم کی کاشت کے بعد پانی کے ساتھ فاسفورس کھادوں کا بھی مناسب استعمال کریںاورگندم میں موجود جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے پہلے پانی کے بعد محکمہ زراعت کے عملہ کی مشاورت سے منظور کردہ سپرے بھی استعمال کیا جائے۔ انہوںنے بتایا کہ محکمہ زراعت کاشتکاروں کیلئے تربیتی پروگرامز کا انعقاد کر رہا ہے تاکہ انہیں نئی مہارتیں سکھا کر انہیں بہترین فارمنگ کے طریقوں سے آگاہ کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں