باغبانوں کو آم کے باغات میں کیڑے مکوڑوں کا فوری جائزہ لینے کی ہدایت

منگل 22 جنوری 2019 17:36

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) جامعہ زر عیہ فیصل آباد کے زرعی ماہرین نے آم کے باغبانوں کو آم کے باغات میں کیڑے مکوڑوں کا فوری جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آم کے باغبان آم کی اچھی پیداوار کے لئے فاسفورس اور پوٹاش کھادوں کا استعمال یقینی بنائیںکیونکہ بعض مقامات پر کیڑے مکوڑوں کے آم کے پودوں پر حملوں کی علامات ظاہر ہوئی ہیں لہٰذا باغبانوں کو چاہئے کہ وہ آموں کے باغات میں کیڑے مکوڑوں کے حملوں کا فوری جائزہ لیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر کسی جگہ پر آم کے پودوں پر کسی بیماری کا حملہ ظاہر ہو تو فوری طور پر زرعی ماہرین یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کے مشورے سے زہریلی زرعی ادویات کا سپرے یقینی بنایا جائے تاکہ آم کی پیداوار کو کسی قسم کا نقصان پہنچنے کا احتمال نہ رہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں