آلو میں شامل پروٹین، کاربوہائیڈریٹ، آئرن اور دیگر اجزاء مختلف بیماریوں کے تدارک کیلئے نہائت مفید ثابت ہوتے ہیں، ماہرین زراعت

منگل 22 جنوری 2019 17:36

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء)ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ آلو کا زیادہ استعمال موٹاپا پیداکرنے کا باعث بن سکتاہے تاہم آلو میں شامل پروٹین، کاربوہائیڈریٹ، آئرن، کیروٹین سمیت دیگر اجزاء مختلف بیماریوں کے تدارک اور انسانی صحت کیلئے نہائت مفید ثابت ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ آلو میں 22.6 گرام کاربوہائیڈریٹ، 1.6 گرام پروٹین، 7.2 گرام آئرن، 12.3 گرام نیاسین، 1.4 گرام اوبو خلاون، 2.4 گرام کیروٹین، 1.2گرام چربی ، 9.7 گرام انرجی ، 5.7 گرام نمی ،10.4گرام تھیامینپائی جاتیہے۔

انہوںنے بتایاکہ آلو کا استعمال بد ہضمی، پیٹ کی خرابی، اعصابی کھانسی، پھیپھڑوں کی عضلاتی تحریک، بچوں کی نشوونماخصوصاً جب بچے دانت نکال رہے ہوں، جلی ہوئی جلد کے علاجاور دبلے پن کے خاتمہ کیلئے بھی اس کا استعمال معاون ثابت ہوا ہے۔ انہوںنے کہاکہ خشک سرد مزاج کی حامل مذکورہ سبزی کو ایک صحتمند شخص کو روزانہ 250 گرام تک غذا کے طور پر استعمال کرناچاہیے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں