ملکی خوشحالی کیلئے چھوٹے کاشتکاروں کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کی اشد ضرورت ہے، ماہرین زراعت

منگل 22 جنوری 2019 17:36

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ چھوٹے کاشتکار ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں لہٰذا ملکی خوشحالی کیلئے ان کی پیداوار ی صلاحیت بڑھانے کی اشد ضرورت ہے نیز زرعی شعبہ کی استعداد کار اور پیداوار میں اضافہ کے لیے مشینی کاشت کوبھی فروغ دیناہوگا۔ انہوںنے کہا کہ زرعی مشینری مہنگی ہونے کی وجہ سے چھوٹے کاشتکاروں کی دسترس سے دور ہے لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسی زرعی مشینری تیار کی جائے جو کم قیمت ہو اور چھوٹے کاشتکاروں کی ضروریات پوری کر سکے جبکہزرعی مشینری کو فروغ دے کر ہم زراعت کو جدید خطوط پر استوار کر سکتے ہیں اور زرعی پیداوار بڑھانے کے لیے ہمواری زمین اور گہرا ہل چلانیوالی مشینری اور آلات کے استعمال پر توجہ دی جائے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ زراعت کے شعبہ میں لیبر کی کمی کی وجہ سے فصلوں کی کاشت اور کٹائی میں تاخیر ہوتی ہے جس سے زرعی پیداوار میں کمی واقع ہوتی ہے نیزمشینی کاشت کو فروغ دے کر نہ صرف فصلوں کی کاشت بروقت ہو گی بلکہ کٹائی کے وقت پیداوار کے ضیاع کو روکا جا سکے گا اور کاشت سے برداشت تک تمام زرعی امور بروقت انجام دے کر زرعی پیداوار میں اضافہ ممکن ہو گاجس سے کاشتکار خوشحال ہوں گے اور ملکی معیشت مستحکم ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مشینی کاشت کے فروغ کے لیے مؤثر حکمت عملی پر عملدرآمد کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں