کپاس کی اچھی پیداوار کے حصول کیلئے ذرخیز میرازمین کے انتخاب کی ہدایت

جمعہ 19 اپریل 2019 14:24

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) کپاس کے کاشتکاروں کو اچھی پیداوار کے حصول کیلئے ذرخیز میرازمین کے انتخاب کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار ماہرین زراعت کی سفارشات کے مطابق ایسی زمین کاانتخاب کریں جو تیاری کے بعد بھر بھری اور دانے دار ہوجائے جس میں نامیاتی مادہ کی مقدار بہتر ہو ، پانی زیادہ جذب کرنے اور دیر تک وتر قائم رکھنے کی صلاحیت بھی موجود ہوجبکہ زمین کی نچلی سطح سخت نہ ہو تاکہ پودے کی جڑوں کو نیچے اور اطراف میں پھیلنے میں دشوار ی پیش نہ آئے۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے کہا کہ کاشتکار زمین کی تیاری کے لیے گہرا ہل چلائیں اور زمین کی ہمواری بذریعہ لیزر لیولنگ کریں تاکہ پودے کی جڑیں آسانی سے گہرائی تک جاسکیں اور وتر دیر تک قائم رہے۔ انہوںنے کہاکہ مزید معلومات یارہنمائی کیلئے محکمہ زراعت توسیع کے فیلڈ سٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں