ریت، بھل، چکنی مٹی کی متناسب مقدار کی حامل زرخیز میرا زمین گھریلو پیمانے پر سبزیوں کی کامیاب کاشت کیلئے بہترین نتائج کی حامل ہو سکتی ہے، ماہرین زراعت

جمعہ 19 اپریل 2019 15:15

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) ریت ، بھل ، چکنی مٹی کی متناسب مقدار کی حامل زرخیز میرازمین گھریلو پیمانے پر سبزیوں کی کامیاب کاشت کیلئے بہترین نتائج کی حامل ہو سکتی ہے تاہم اس میں نکاسی آب کا بھی مناسب انتظام ہونا چاہیے ۔ماہرین زراعت نے بتایاکہ میرازمین میں عمومی طور پر ریت کی مقدار 30سے 50 فیصد ، بھل کی مقدار 30 سے 50فیصد اور چکنی مٹی کی مقدار 10سی20فیصد تک پائی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ اگر زمین کی پی ایچ جو کہ زمین کی تیزابیت اور شورزدہ ماپنے کاپیمانہ ہے 7کی حامل ہو تو زمین نیوٹرل و نارمل قرار دی جاتی ہے جو کاشتکاری کیلئے انتہائی موزوں ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر زمین تیزابی اور شور زدہ ہو تو اس کی درستگی کیلئے بھی سائنسی طریقے موجودہیں۔انہوںنے کہاکہ گھریلو افراد مٹی ، گلی سڑی گوبر کی کھاد اور بھل کی برابر مقدار یا مٹی اور گلی سڑی کھاد کی برابر مقدار یا مٹی اور کمپوسٹ کی برابر مقدار بنا کر اس میں سبزیاں کاشت کرسکتے ہیں تاہم اگر کنٹینر میں موسم گرما کی سبزیاں کاشت کرنا مطلوب ہو تو فالتو پانی کے نکاس کیلئے اس میں سوراخ رکھنا بھی ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں