کھمبی کی بھاری مقدار برآمد کر کے قیمتی زر مبادلہ حاصل کیا جا سکتا ہے، ماہرین زراعت

ہفتہ 20 اپریل 2019 14:38

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) زرعی ماہرین نے کہاہے کہ کھمبی کی بے شمار اقسام اس وقت تک دریافت ہوچکی ہیں جن میں 150 اقسام کھانے کے قابل ہیں جن میں سے 50 کے قریب بے حد لذیذ،50 درمیانے درجے کی ذائقہ دار اور 50 کم لذت کی حامل ہیں جن کی بیرون ملک برآمد کے ذریعے ہزاروںافراد ملک کیلئے کروڑوں روپے کا قیمتی زرمبادلہ کما رہے ہیں لہٰذا اگر حکومت کھمبی جسے غذااور دوادونوں طریقوں کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے کی کاشت کی حوصلہ افزائی کرے تو اس سے مزید بہتر نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کھمبی میں 30 سے 35 فیصد تک پروٹین ، 25 سے 30 فیصد تک وٹامن ڈی اور دیگر وٹامنز بھی ہوتے ہیں۔ا نہوں نے بتایا کہ کھمبی میں کیلشیم ، فاسفورس ، دیگر نمکیات بھی انسانی جسم کیلئے انتہائی مفید ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس میں نشاستہ اور روغنیات بہت کم مقدار میں پائے جاتے ہیں جس کی بناء پر یہ شوگر اور دل کے امراض میں مبتلا مریضوں سمیت غریب لوگوں کیلئے مثالی غذا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ جو خواتین اپنے آپ کو سمارٹ رکھنا چاہتی ہیں وہ کھمبی استعمال کر کے ڈائٹنگ کئے بغیر مطلوبہ نتائج حاصل کر سکتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کھمبی دیگر غذائی اعتبار اور اپنے اجزاء کے باعث انسان کیلئے انتہائی مفید ثابت ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں