موسمی حالات کے باعث گندم کے کھلے ذخیروں کی حفاظت کیلئے غیر معمولی اقدامات کی ہدایت

پیر 22 اپریل 2019 14:12

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) محکمہ خوراک پنجاب کوآمدہ موسمی حالات کے باعث گندم کے کھلے ذخیروں کی حفاظت کیلئے غیر معمولی اقدامات کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں جاری کئے گئے ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ چونکہ محکمہ خوراک کے سٹورزمیں پہلے سے ہی بھاری مقدار میں پرانی گندم موجود ہے ا س لئے اگلے ہفتہ کے دوران شروع ہونے والی گندم کی خریدار ی مہم کے دوران صوبہ بھر کے مختلف شہروں سے 40لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خرید کی صورت میں بڑی مقدارمیں گندم سٹورز میں ذخیرہ ہونے سے رہ جائے گی جسے کھلی جگہ پرگنجیوں اور پلنتھوں پر ذخیرہ کیا جائے گا لہٰذا اس گندم کوآمدہ موسم برسات و مون سون کے دوران بارشوں یا دیگر موسمی اثرات سے بچانے کیلئے ان کی حفاظت کیلئے پیشگی غیر معمولی اقدامات کئے جائیں۔

دریں اثناء سیکرٹری فوڈ پنجاب کی جانب سے تمام ڈویژنل ڈپٹی ڈائریکٹرز اور تمام ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز کو جاری کئے گئے ہدایت نامہ میں کہاگیا ہے کہ حکومتی ہدایات کی روشنی میںاپریل و مئی کے دوران خریدکی جانیوالی گندم کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی جگہ پر کسی غفلت کا مظاہرہ کیا گیا تو ذمہ دار افسران و اہلکاران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں