ماہرین زراعت نے گوارے کی بہترین فصل کے حصول کیلئے کاشتکاروں کو ترقی دادہ اقسام بی آر 90 اور بی آر 99 کاشت کرنے کی ہدایت کر دی

جمعہ 26 اپریل 2019 13:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) ماہرین زراعت نے گوارے کی بہترین فصل کے حصول کیلئے کاشتکاروں کو ترقی دادہ اقسام بی آر 90 اور بی آر 99 وغیرہ کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار مذکورہ منظور شدہ اقسام کا چارے کیلئے 20 سے 25کلوگرام اور بیج کیلئے 12 سے 15کلوگرام فی ایکڑ بیج استعمال کرکے بہترین فصل حاصل کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ گوارے کی کاشت کیلئے گرم آب و ہوا درکار ہوتی ہے جبکہ یہ فصل پانی کی کمی کو بھی کافی دیر تک برداشت کرلیتی ہے ۔انہوںنے بتایاکہ گوارے کی کاشت کیلئے ہلکی میرازمین جس میں پانی کا مناسب نکاس موجود ہو انتہائی موزوں ہے تاہم زمین بالکل ہموار ہونی چاہیے کیونکہ نشیبی جگہوں پر پانی کھڑاہونے سے فصل کے پودے مرجاتے ہیں اوراونچی جگہوں پر پانی نہ پہنچنے سے بھی اس کااگائودرست نہیں ہوتا۔ انہوںنے کہاکہ گوارے کو سبزکھاد کے طور پر بھی استعمال کیاجاسکتاہے تاہم اس صورت میں اس کی کاشت اپریل کی بجائے مئی میں کرنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں