پنجاب بھر میں دھان کی پنیری کی کاشت کا آغاز

جمعہ 24 مئی 2019 15:18

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) پنجاب بھر میں دھان کی پنیری کی کاشت کا آغاز کر دیاگیاہے اور کاشتکار شبانہ روز دھان کی کاشت کاعمل جاری رکھے ہوئے ہیں نیز ماہرین زراعت کی جانب سے بھی دھان کے کاشتکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ماہرین زراعت کی ہدایات کے مطابق پنیری کی کاشت یقینی بنائیں تاکہ انہیں بمپر کراپ حاصل ہو سکے۔

ایک ملاقات کے دوران ماہرین زراعت نے بتایاکہ کاشتکار دھان کی فائن باسمتی اقسام سپر باسمتی ، باسمتی 385، باسمتی 200 ، باسمتی 515 ، باسمتی 370 ، باسمتی پاک /کرنل باسمتی، شاہین باسمتی، باسمتی 198، فائن غیرباسمتی اقسام پی ایس 2، پی کے 386، دوغلی اقسام وائے 26 ، پرائیڈ ون ، شہنشاہ 2، پی ایچ پی 71، آرائز سوفٹ ، موٹی اقسام کے ایس 282 ، نیاب اری 9، اری 6، نیاب 2013 ، کے ایس کے 133 اور کے ایس کے 434 کی کاشت سے بہترین پیداوارحاصل کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ سپر باسمتی ، باسمتی 385 ، باسمتی 200 کی پیداواری صلاحیت 65من فی ایکڑ ، شاہین باسمتی کی 60من فی ایکڑ ، کے ایس کے 133 کی 90من فی ایکڑ جبکہ اری 6کی پیداواری صلاحیت 80من فی ایکڑ ہے۔ انہوںنے کہاکہ کوشش کی جائے کہ کاشتکار صرف پنجاب سیڈ کارپوریشن کا منظور و تصدیق شد ہ بیج ہی استعمال کریں تاکہ انہیں ہر قسم کی بیماریوں و آلائشوں سے پاک دھان کی فصل مل سکے۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار غیر منظور شدہ اقسام کی کاشت سے اجتناب کریں ورنہ انہیں بھاری مالی نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتاہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں