ملک کی 58فیصد آبادی کواس وقت نیوٹریشن سے بھر پور غذا میسر نہیں، ماہرین زراعت

جمعرات 20 جون 2019 13:46

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) ملک کی 58فیصد آبادی کو اس وقت نیوٹریشن سے بھر پور غذا میسر نہیں جبکہ اس کے برعکس پاکستان میں آبادی کی شرح میں زبردست اضافہ ہو رہاہے جس کے باعث پاکستان کی آبادی آئندہ 20برسوں میں بڑھ کر دو گنا ہو جائیگی لہٰذا تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات کوپوراکرنے اور فوڈ سکیورٹی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات کرناہوں گے۔

(جاری ہے)

جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے بتایاکہ زرعی شعبہ میں سرمایہ کاری سے پوری معیشت آگے بڑھ سکتی ہے جس سے دیہی ترقی اور بیروزگاری ختم کرنے میں حکومتی کوششیں ثمر آور ثابت ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو بنی نوع انسان کی بہتری کیلئے بروئے کار لانے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ صرف اسی اقدام سے ہی مستقبل کے چیلنجز سے نمٹا جاسکتاہے۔ انہوںنے کہاکہ جینیاتی فصلات مستقبل میں بہترین غذائی پیداوار کی ضامن ہو سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں