سبزیوں کے بعد ازبرداشت نقصانات کے خاتمہ کیلئے صوبہ بھر میں ہرضلع کی سطح پر پراسیسنگ یونٹس لگانے کی منظوری

منگل 25 جون 2019 13:41

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) : حکومت پنجاب نے سبزیوں کے بعد ازبرداشت نقصانات کے خاتمہ کیلئے صوبہ بھر میں ہرضلع کی سطح پر پراسیسنگ یونٹس لگانے کی منظوری دے دی ہے جبکہ مذکورہ منصوبہ پر کروڑوں روپے لاگت آئے گی۔

(جاری ہے)

فروٹ اینڈ ویجیٹیبل پراجیکٹ پنجاب کے ذرائع نے بتایاکہ حکومت پنجاب نے فروٹ اینڈ ویجیٹیبل پراجیکٹ کے تحت صوبہ کے 24 اضلاع میں کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت ایک ہزار سے زائد نمائشی پلاٹ لگائے جائیں گے نیز یونین کونسلز کی سطح پر بھی 3ہزار نمائشی پلاٹس لگانے کی منظوری د ی گئی ہے ۔

انہوںنے بتایاکہ پنجاب حکومت نے 5اہم سبزیوں ٹماٹر، پیاز، مرچ ، لہسن ،آلو کی پیداوار میں اضافہ کیلئے 3سالہ پراجیکٹ شروع کرنے کی بھی ہدایت کی ہے جس کے باعث اب یہ سبزیاں عوام الناس کو سارا سال مناسب قیمت پردستیاب رہیں گی۔ انہوںنے بتایاکہ ضلعی سطح پر پراسیسنگ یونٹس لگانے سے سبزیوں کی بڑی پیداوار کو تباہ وبرباد ہونے سے بچایاجاسکے گاجس سے جہاں کاشتکاروں کو مالی نقصان سے بچانا ممکن ہو گا وہیں مذکورہ سبزیاں بھی استعمال میں لائی جاسکیں گی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں