محکمہ زراعت نے گوبھی کی پنیری پر سفید مکھی اور لشکری سنڈی کے حملہ کے خدشہ کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کی ہدایت کر دی

بدھ 26 جون 2019 13:24

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) محکمہ زراعت کے ترجمان نے گوبھی کی پنیری پر سفید مکھی اور لشکری سنڈی کے حملہ کے خدشہ کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ چونکہ موسم گرماکی شدت کے باعث گوبھی کی پنیر ی پر سفید مکھی اور لشکری سنڈی کے حملہ کا خطرہ ہو سکتاہے لہٰذا پھول گوبھی کے کاشتکارپنیری کا اگائو مکمل ہونے کے بعد پودوں کی چھدرائی کریں اور بیمار و کمزور پودے نکال دیں نیز صحت مند پودوں کی تعداد کا مناسب خیال رکھا جائے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کاشتکار پنیری کی فصل کا روزانہ معائنہ کریں اور کیڑوں کے تدارک کیلئے نئی کیمسٹری کی زرعی ادویات استعمال کی جائیں ۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار پنیری منتقل کرنے سے پہلے اچھی طرح آبپاشی کریں تاکہ پودوں کی جڑیں نرم ہو جائیں اور اکھاڑتے وقت انہیں ٹوٹنے سے بچایاجا سکے ۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار فصل کمزور ہونے کی صورت میں ایک پائو یوریا کھاد فی مرلہ استعمال کریں تاکہ پنیری صحت مند رہتے ہوئے بہتر بڑھوتری کرسکے ۔ انہوںنے کہاکہ اس سلسلہ میں مزید معلومات یارہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں