دھان کے کاشتکاروں کو باسمتی 370، باسمتی385، باسمتی پاک، باسمتی2000، باسمتی 515اور باسمتی 198کی پنیری یکم جولائی، شاہین باسمتی کی نرسری 15جولائی سے کھیت میں منتقل کرنے کی ہدایت

بدھ 26 جون 2019 15:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) دھان کے کاشتکاروں کو باسمتی 370، باسمتی385، باسمتی پاک، باسمتی2000، باسمتی 515اور باسمتی 198کی پنیری یکم جولائی اور شاہین باسمتی کی نرسری 15جولائی سے کھیت میں منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اورکہاگیاہے کہ کاشتکار دھان کی نرسری کی کھیت میں بروقت منتقلی کو یقینی بنائیں ۔ محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایاکہ منظور شدہ اقسام سپرباسمتی، اری 6، کے ایس 282، کے ایس 133اور نیاب اری 9کی پنیری 20جون سے کھیت میں منتقل کرکے بہترین پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے ۔

انہوںنے بتایاکہ دھان کی نرسری کدو، خشک اور راب کے طریقہ سے کھیت میں منتقل کرتے ہیںنیز اگر دھان کے کھیت میں زنک کی کمی محسوس ہو تو نرسری کیلئے کھیت کی تیاری کے وقت زنک سلفیٹ 33فیصد 30 کلوگرام فی ایکڑ نرسری میں استعمال کیا جائے اور اگر دھان کی پنیری پر ٹوکے کا شدید حملہ نظر آئے تو اس کے تدارک کیلئے کھیت کی وٹوں اور کھالوں کی صفائی کریں اور کھیت کی وٹوں پر زرعی توسیعی کارکن کے مشورہ سے سفارش کردہ زہر کا دھوڑا یا سپرے کریں تاکہ یہ انڈوں سے نکلتے ہی مر جائے اور پنیری تک نہ پہنچ سکے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ تنے کی سنڈیوں کے حملہ کی صورت میں اگر پنیری پر حملہ معاشی نقصان کی حد 0.5فیصد سوک تک پہنچ جائے تو سفارش کردہ دانے دار زہر ڈلیںاور دھان کی پنیری پر زہرپاشی دوبار کی جائے۔انہوںنے کہاکہ پہلی بار 8سے 10دن کی پنیری پر دھوڑا یا سپرے اور دوسری مرتبہ 15سے 20دن کی پنیری پر دانے دار زہریں زرعی کارکن کے مشورہ سے استعمال کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں