ماہرین زراعت کی کپاس کے کاشت کاروں کو پتہ مروڑ وائرس سے بچائو کیلئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت

جمعہ 19 جولائی 2019 13:33

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) ماہرین زراعت نے بعض مقامات پرکپاس کی فصل میں پیسٹ سکائوٹنگ کے دوران پتہ مروڑ وائرس کی موجودگی کی علامات پر کاشت کاروں کو پتہ مروڑ وائرس سے بچائو کیلئے فوری حفاظتی اقدامات کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ بارشیں کم ہونے ، شدید گرمی اور بعض مقامات پر خشک سالی کے باعث کپاس کی فصل پر پتہ مروڑ وائرس کے حملہ کا خدشہ ہے۔

انہوںنے کہاکہ ماہرین زراعت کے علاوہ محکمہ زراعت کا فیلڈ سٹاف بھی ہر گائوں کی سطح پر پتہ مروڑ وائرس کے خلاف موثر اقدامات کر رہاہے۔ انہوںنے کہاکہ کپاس کے کاشت کاروں کو چاہئیے کہ وہ کھیتوںسے جڑی بوٹیوں کی فوری تلفی کو یقینی بنائیں اور سفید مکھی کے کنڑول کیلئے ایک ہی قسم کا زہر بار بار استعمال کرنے سے گریز کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں