زیتون میں 76بیماریوں کاعلاج موجود ہے، مستقل طور پر ناشتے میں شہد استعمال کرنے والے بھی کسی بیماری کا شکار نہیں ہوتے،ماہرین زراعت

ہفتہ 17 اگست 2019 13:23

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) زیتون میں 76بیماریوںکاعلاج موجود ہے جبکہ جوشخص مستقل طور پر ناشتے میں تھوڑا سا شہد استعمال کرتا رہتاہے اسے بھی کوئی بڑی بیماری لاحق نہیں ہو تی نیزدیسی گھی ،کھجوریں،کلونجی اور دیگر اشیاء کی بھی بہت زیادہ افادیت ہے لہٰذااگر آج بھی ہم ان قدرتی غذائوں کااستعمال شروع کردیں تو یقینا بہت سی لاعلاج بیماریوںسے نہ صرف محفوظ ہوجائیں گے بلکہ تندرست اور توانا بھی رہیں گے ۔

مختلف ماہرین زراعت اور مذہبی سکالرز نے ’’ملاوٹ کی وجہ سے تیزی سے پھیلتی ہوئی لاعلاج بیماریوں ‘‘پر فرمان نبوی ﷺکے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ارشادنبویؐ ہے کہ ’’ملاوٹ کرنیوالا ہم میں سے نہیں ہے (یعنی میری امت سے بھی خارج ہی)اور ایک ایماندار اورصالح تاجر کی شان یہ ہے کہ وہ بروز قیامت انبیاء کرامؑ،صدیقین ؓاور شہدا ء کیساتھ اٹھایا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ گھی ،نمک،مصالحہ جات اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیاء میں خطرناک حد تک ملاوٹ ہورہی ہے جس کی وجہ سے لاعلاج امراض تیزی سے پھیل رہی ہیں اس لیے حکومت کوچاہیے کہ ملاوٹ کرنیوالے عناصر کے خلاف نہ صرف سخت ایکشن لے بلکہ ان قوانین پر سختی سے عمل درآمد بھی کرواتے ہوئے سخت سزائیں دے اور نشاندہی کرنیوالوںکی بھی خصوصی حوصلہ افزائی کرے۔

انہوںنے بتایاکہ چٹ پٹے کھانوں میں جومصالحہ جات استعمال ہورہے ہیں وہ انسانی جسمانی صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ چینی جسے سفید زہر کہاجاتاہے اس کااورکولڈ ڈرنکس جیسے مشروبات (بوتلوں)کاحد سے زیادہ استعمال بھی صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ ’’طب نبوی ﷺ کی اہمیت وافادیت‘‘ دور حاضر میں بھی اس کی اہمیت وافادیت مسلمہ ہے۔انہوںنے کہاکہ فرمان رسول ﷺ ہے کہ ’’وہ گھر کبھی غریب نہیں ہوگاجس میں سرکہ ہو گا‘‘۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں