ماہرین زراعت کی اچھی طرح پک جانے اور رنگ مکمل طور پر سرخ ہونے پر سرخ مرچوں کی چنائی کی ہدایت

ہفتہ 17 اگست 2019 13:23

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) ماہرین زراعت نے مرچ کے کاشتکاروں کو مرچوں کی چنائی بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ چونکہ مقررہ وقت پر چنائی نہ کرنے کے عمل سے فصل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہوتاہے اس لئے اس ضمن میں کسی غفلت یا کوتاہی کا مظاہرہ نہ کیاجائے ۔ انہوںنے بتایاکہ چنائی کا عمل اس وقت شروع کیاجائے جب مرچ اچھی طرح پک چکی ہو اور اس کا رنگ بھی مکمل طور پر سرخ ہو چکاہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ چنائی صبح یا شام کے ٹھنڈے اوقات میں کرنی چاہیے تاکہ پودے ٹوٹنے کا احتمال نہ رہے۔ انہوںنے کہاکہ مرچ کی چنائی ہفتہ عشرہ کے وقفے سے کرنے کے بعد مرچوں کو اکٹھا ڈھیر کی صورت میں رکھنے کی بجائے خشک اور صاف چٹائی پر اسے احتیاط سے بکھیر دیناچاہیے۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار چنائی کے بعد کمزور اور بیماری سے متاثرہ مرچوں کو الگ کر دیں نیز مرچوں کو بارش یا آندھی سے بچانے کیلئے بھی ضروری اقدامات کئے جائیں تاکہ بہتر پیداوار کے ذریعے کاشتکاروں کو مالی منفعت حاصل ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں