باغات میں لگانے کیلئے آم کے ایسے پودوں کا انتخاب کیا جائے جو درمیانے قد اور ان کی عمر 3سال سے زائد نہ ہو، ماہرین زراعت

پیر 19 اگست 2019 14:27

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) ماہرین زراعت نے باغبانوں کو آم کے نئے پودے لگانے کا عمل وسط ستمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہا ہے کہ جو باغبان و کاشتکار آم کے نئے پودے لگانا چاہتے ہوں وہ مذکورہ مدت کے دوران نئے پودے لگا لیں تاکہ ان کی بروقت بڑھوتری کا سلسلہ شروع ہو سکے۔انہوں نے بتایا کہ رواں ماہ نئے پودے لگانے کیلئے انتہائی موزوں ہے ۔

انہوںنے کہا کہ باغات میں لگانے کیلئے آم کے ایسے پودوں کا انتخاب کیا جائے جو درمیانے قد کے ہوں اور ان کی عمر 3سال سے زائد نہ ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ روٹ سٹاک اور سائن کی موٹائی تقریباً برابر ہونی چاہیے ، پودے چھتری نما اور ان کی تین سے چار شاخیں ہوں ۔ انہوںنے بتایاکہ پیوندکی اونچائی زمین سے 20سے 30سینٹی میٹر ہو اورپودا نرسری میں تبدیل شدہ ہو یا اس کی جڑ نیچے سے کاٹی گئی ہو جس کا تنا بھی زخمی نہ ہو۔

انہوںنے کہا کہ پودوں کی گاچی 25سینٹی میٹر چوڑی اورلمبائی 30سے 35میٹر تک ہو ۔ انہوںنے کہاکہ آم کے پودے کو تھرپس ، سکیل، ملی بگ سمیت مختلف کیڑوں سے پاک ہوناچاہیے ۔ انہوں نے بتایاکہ مربع نما طریقہ سے پودے سے دوسرے پودے اورایک قطار سے دوسری قطار کا فاصلہ ہمیشہ برابر ہونا چاہیے تاکہ آم کے پودے کی بڑھوتری متاثرنہ ہو۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں