محکمہ زراعت کی کپاس کے کاشتکاروں کو آبپاشی کیلئے مقررہ شیڈول پر عملدر آمد کی ہدایت

بدھ 21 اگست 2019 13:06

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) محکمہ زراعت نے کپاس کے کاشتکاروں کو آبپاشی کیلئے مقررہ شیڈول پر عملدر آمد کی ہدائت کی ہے اور کہا ہے کہ گرمی میںکم وقفہ سے کپاس کو ہلکا پانی خصوصاً سخت رقبے والے علاقے میںشام کے وقت پانی لگانے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں تاکہ کپاس کی فصل کو سوکھنے اور کسی بھی قسم کے نقصان سے بچایا جا سکے۔

(جاری ہے)

محکمہ کے ذرائع نے کاشتکاروں کو ہدائت کی کہ وہ ڈرل سے قطاروں میں کاشت کی گئی کپاس کیلئے پانی کا وقفہ 12سے 15ایام تک جبکہ پٹڑ یوں پر کپاس کی کاشت کی صورت میں 6سے 9روز تک رکھیں ۔ انہوںنے بتایا کہ محکمہ زراعت کا عملہ کاشتکاروں کو مشاورت کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت دستیاب ہے جبکہ کسی بھی قسم کی اطلاعات ، معلومات ، رہنمائی ، مشاورت کیلئے محکمہ زراعت کی فری ہیلپ لائن پر بھی صبح 8سے رات 8بجے تک رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں