محکمہ زراعت نے خریف فصلات کے عنوان سے معلوماتی کتابچہ شائع کر دیا، صوبہ بھر میں تقسیم بھی شروع

بدھ 21 اگست 2019 13:06

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) محکمہ زراعت نے خریف فصلات کے عنوان سے معلوماتی کتابچہ شائع کر دیا ہے جبکہ فیصل آباد ڈویژن سمیت صوبہ بھر میں اس کی تقسیم بھی شروع کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ کے ذرائع نے بتایاکہ تمام زراعت افسران اور فیلڈ اسسٹنٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ و ہ خریف کی فصلات کے متعلق زرعی کارکنان کی رہنمائی ، ترقی یافتہ کاشتکاروں کو جدید زرعی معلومات کی فراہمی اور کاشتکاروں کو بین الاقوامی تکنیکی رجحانات سے روشناس کروانے کیلئے خریف فصلات نامی کتابچے کی زیادہ سے زیادہ تقسیم یقینی بنائیں۔

انہوںنے بتایاکہ اس معلوماتی کتابچہ میں کپاس کی روایتی اقسام سے ہٹ کر بی ٹی اقسام کے زرعی مداخل کی ضروریات ، کھادوں کی مناسب مقدار ، ان کے استعمال کے درست اوقات ، آبپاشی کے شیڈول ، کیڑوں سے تحفظ کیلئے اقدامات پر زور دیاگیاہے۔انہوںنے بتایاکہ دھان کی پیداوار اور برآمد میں بین الاقوامی رکاوٹوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے دھان کی بیماریوں کے تدارک کیلئے مخصوص زرعی ادویات کو بھی شامل کیاگیاہے تاکہ ایکسپورٹرز کو کسی مشکل کا سامنا نہ کرناپڑے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں