دھان کی فصل کو سفید پشت والے تیلے ، تنے کی سنڈی اور پتہ لپیٹ سنڈی سے بچانے کیلئے پیسٹ سکائوٹنگ جاری رکھنے کی ہدایت

ہفتہ 14 ستمبر 2019 15:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2019ء) دھان کی فصل کو سفید پشت والے تیلے ، تنے کی سنڈی اور پتہ لپیٹ سنڈی سے بچانے کیلئے پیسٹ سکائوٹنگ جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں ، موسمی تغیرات اور آب و ہوا کی تبدیلی سمیت فضا میں نمی پیدا ہونے سے تنے کی سنڈی ، پتہ لپیٹ سنڈی اور سفید پشت والے تیلے کا دھان کی فصل پر حملہ بڑھنے کا امکان ہوتاہے لہٰذاکاشتکار اس ضمن میں کسی غفلت یا کوتاہی کامظاہرہ نہ کریں اور فصل پر کڑی نظر رکھیں نیز اگر دھان کی فصل پر حملہ معاشی حد سے زیادہ محسوس ہو تو فوری طور پر مناسب دانے دار زہروں کا استعمال یقینی بنایا جائے تاکہ فصل کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔

ماہرین زراعت نے بتایاکہ دھان کے جراثیمی جھلسائو سے بھی دھان کی فصل متاثر ہو سکتی ہے لہٰذاکاشتکار اس بیماری سے بچائو کیلئے متاثرہ کھیت سے پانی تندرست کھیت میں نہ جانے دیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ زیادہ حملہ کی صورت میں کاپر آکسی کلورائیڈ 3 گرام فی لیٹر یا بورڈمکسچر کا ایک نسبت ایک نسبت 120 کے تناسب سے سپرے کیاجاسکتاہے۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار ایک کلوگرام نیلا تھوتھا ، ایک کلو گرام ان بجھا چونا اور 120 لیٹر پانی ملا کر سپرے سے بہترین نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے محکمہ کے فیلڈ سٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں