ستمبر کاشتہ کماد میں چنے کی مخلوط کاشت انتہائی مفید ثابت ہوئی ہے ،کاشتکار ڈرل یا پور سے چنے کی کاشت یقینی بنائیں ،ماہرین زراعت کی ہدایت

ہفتہ 14 ستمبر 2019 15:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2019ء) ستمبر کاشتہ کماد میں چنے کی مخلوط کاشت انتہائی مفید ثابت ہوئی ہے لہٰذا کاشتکار ڈرل یا پور سے چنے کی کاشت یقینی بنائیں اور 4 سے ساڑھے 4 فٹ کے فاصلہ پر کاشتہ کماد کے درمیان بیڈ پر چنے کی 2لائنیں جبکہ 2 سے اڑھائی فٹ کے فاصلہ پر کاشتہ کماد کے درمیان بیڈ پر چنے کی ایک لائن کاشت کریں تاکہ کماد کے ساتھ ساتھ چنے کی اچھی فصل بھی حاصل ہو سکے۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے بتایا کہ چنے کی دیسی اقسام بلکسر 2000، پنجاب 2008، ونہار 2000 ، بٹل 98، تھل 2006، سی ایم 98، بھکر 2011 اور کابلی چنے کی اقسام سی ایم 2008، نور 91، نور 2009، نور 2013 وغیرہ کاشت کرکے بمپر کراپ حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار چنے کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے بوائی کے وقت ڈیڑھ سے 2 بوری ڈی اے پی کھاد فی ایکڑ بھی استعمال کریں تاکہ انہیں شاندار فصل حاصل کرنے میں کسی مشکل کاسامنا نہ کرناپڑے۔ انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی مشاورت کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں