وسطی پنجاب میں ٹماٹر کی پنیری اکتوبر کے آغاز سے وسط نومبر تک کاشت کی جاسکتی ہے، ماہرین زراعت

جمعہ ستمبر 15:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) کاشتکار ٹماٹر کی منظور شدہ دیسی اقسام روما، نگینہ، پاکٹ اور نقیب جبکہ دوغلی اقسام منی میکر، جیوری، یوکی، ٹی 1359 ،ایڈن ایف 1 ،ریڈ چیمپین ، ڈومی نیٹر اور فونٹو کاشت کرکے بہترین پیداوار حاصل کرسکتے ہیں۔ وسطی پنجاب میں ٹماٹر کی پنیری اکتوبر کے آغاز سے وسط نومبر تک کاشت کی جاسکتی ہے۔

ماہرین زراعت نے بتایاکہ پنجاب میں گزشتہ سال 16201 ایکڑ رقبہ پر ٹماٹر کاشت کرکے 86269 ٹن پیداوار حاصل کی گئی ۔ انہوںنے بتایاکہ ٹماٹر ایک اہم سبزی ہے جس میں غذائیت کے لحاظ سے حیاتین اے ،سی ، ریبوفلیون ، تھایا مین اورمعدنی نمکیات لوہا ،چونااور فاسفورس کافی مقدارمیں ہوتے ہیں جو کہ صحت کے لیے مفید ہیں۔انہوںنے بتایاکہ ٹماٹر سے پلپ ، چٹنی، کیچپ اور پیسٹ جیسی مصنوعات بھی تیارکی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ٹماٹرکی نفع بخش کاشت میں اس کی مناسب وقت پر کاشت ،جڑی بوٹیوںکی بروقت تلفی، نقصان رساں کیڑوں اور نقصان رساں بیماریوں کا کنٹرول زیادہ اہم ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ ٹماٹر کی کاشت کا آب وہوا سے گہرا تعلق ہے اوریہ زیادہ گرمی یا سردی برداشت نہیں کرسکتا۔انہوںنے بتایاکہ ٹماٹر کے پودے 14سے 30ڈگری سینٹی گریڈ پر بہتر نشوونما پاتے ہیں۔

انہوںنے بتایاکہ ٹماٹر کی دوغلی اقسام زیادہ پیداواری صلاحیت اور لوکل مارکیٹ کے لیے زیاد ہ موزوں ہونے کے باعث کاشتکاروں میں بہت زیادہ مقبول ہیں۔انہوںنے بتایاکہ وسطی پنجاب میں ٹماٹر کی پنیری اکتوبرتا وسط نومبر میں کاشت اور آخر اپریل سے وسط جون تک پیداواردیتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ کاشتکار ٹماٹر کی تیارکردہ پنیری کو آخر نومبر سے وسط دسمبر تک کھیت میں منتقل کریںاورایک ایکڑ رقبہ پر ٹماٹر کی کاشت کے لیے 100گرام سے 125گرام بیج اور 4مرلہ زمین پر تیار کی گئی پنیری استعمال کریں ۔

انہوںنے کہاکہ کاشتکار پنیری کاشت کرنے کے لیے زمین کو اچھی طرح تیار کریں اور چھوٹی چھوٹی مستطیل نما کیاریاں بنائیںجو زمین سے 10 سے 15سینٹی میٹر اونچی ہونی چاہئیں تاکہ بارشوں کا فالتو پانی آسانی سے نکل سکے۔انہوںنے کہاکہ ان کیاریوں میں ایک انچ کے فاصلے پر ایک سے ڈیڑھ انچ گہری لائنیں لگا کر ان میںٹماٹر کے بیج کاشت کریں اوران بیجوں کے اوپر پتوں کی گلی سڑی کھاد ڈال دیں۔انہوںنے کہاکہ کاشتکار نرسری پر نقصان رساں کیڑوں اور بیماریوں کے حملہ کی صورت میں محکمہ زراعت توسیع وپیسٹ وارننگ کے عملہ کے مشورہ سے زہروں کا استعمال کریں۔

فیصل آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments