گندم کے کاشتکاروں کی تربیتی ورکشاپس وسط نو مبر تک جاری رہیں گی

منگل 15 اکتوبر 2019 13:57

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) اگلے ہفتے سے شروع ہونے والے گندم کی کاشت کے سیزن کے دوران زیادہ سے زیادہ رقبے پر بہترین اندازمیں گندم کی کاشت یقینی بنانے کیلئے گندم کے کاشتکاروں کی تربیتی ورکشاپس کاسلسلہ شروع کردیا گیاہے اور فیصل آباد ڈویژن سمیت پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں یونین کونسلز کی سطح پر خصوصی تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ کاشتکاروں کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کروایا جا سکے اور وہ محکمہ زراعت اور ماہرین زراعت کے مشوروں پر عمل کرتے ہوئے جدید طریقے سے گندم کاشت کر کے بمپر کراپ حاصل کر سکیں ۔

محکمہ زراعت کے ذرائع نے بتایاکہ ہر گائوں اور یونین کونسل کی سطح پر منعقد ہ ان تربیتی ورکشاپس کے انتہائی مثبت نتائج حاصل ہو رہے ہیں کیونکہ مذکورہ ورکشاپس کے دوران کاشتکاروں کو گندم کی جدید پیداوار ی ٹیکنالوجی ، منظور شدہ بہتر پیداوار ی صلاحیت اور شاندار قوت مدافعت کی حامل اقسام ، گندم کی کاشت کیلئے زمین کی تیاری ، جدید اقسام کے بیجوں ، انہیں زہر لگانے ، کاشت کے مختلف طریقوں ، مختلف کھادوں کے درست تناسب سے بروقت استعمال ، جڑی بوٹیوں کی تلفی وغیرہ کے بارے میں آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ ورکشاپس وسط نومبر تک جاری رکھی جائیں گی۔ انہوںنے گندم کے کاشتکاروں کو بھی ہدایت کی کہ وہ اگلے ہفتے سے گندم کی کاشت شروع کر کے کاشت کا عمل وسط نومبر تک مکمل کر لیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں