گندم کی بھر پور کاشت کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ اہلکاروں کو کسانوں کی مکمل رہنمائی کی ہدایت

جمعرات 17 اکتوبر 2019 14:33

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) حکومت پنجاب نے گندم کی بھر پور کاشت کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ اہلکاروں کو کسانوں کی مکمل رہنمائی کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ تمام زراعت افسران اور فیلڈ اسسٹنٹس گذشتہ سال کی طرح گندم کی کاشت کے رہنما اصولوں سے کاشتکاروں ، کسانوں ، زمینداروں کو روشناس کروانے کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں اور چونکہ موجودہ ایام گندم کی بوائی میں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں لہٰذا اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت فیصل آبادکے ذرائع نے بتایا کہ ایگریکلچر افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بیماری سے پاک صحت مند اور تصدیق شدہ بیج زہر لگا کر بذریعہ ڈرل اس کی کاشت پر زور دیں۔ اس کے علاوہ سفارش کردہ اقسام ، ان کی مقررہ وقت پر کاشت اور شرح بیج کی جانب بھی کاشتکاروں کی خصوصی توجہ مرکوز کروائیں۔ انہوںنے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے فیصل آبا دڈویژن سمیت صوبہ کے تمام اضلاع کو گندم کی کاشت کا جو ہدف دیا گیا ہے اسے ہر صورت پورا کرنے کی بھی ہدائت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں