لائیو سٹاک سیکٹر کو فروغ دے کر غربت کا خاتمہ کیا جا سکتاہے، ماہرین

جمعہ 18 اکتوبر 2019 15:29

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) ماہرین لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں 9کروڑ لوگوں کا روزگار لائیوسٹاک سے وابستہ ہے اس لئے لائیو سٹاک سیکٹر کو فروغ دے کر غربت کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکتاہے۔ انہوںنے کہا کہ ڈیری مصنوعات کے فروغ اور ان کی زیادہ سے زیادہ برآمد کیلئے قومی ڈیری پالیسی کی اشد ضرورت ہے ۔

انہوںنے کہا کہ اگر پاکستان ڈیری ڈویلپمنٹ کمپنی اور حکومت کے دیگر اداروں کے اشتراک سے غریب کسانوں کو بھینسوں کی خرید کیلئے بلاسود قرضے دیئے جائیںتواس شعبے کو فروغ حاصل ہو سکتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ ماڈل ڈیری فارمز کے قیام ، کولنگ ٹینکس کی فراہمی، کمیونٹی فارمنگ کے فروغ ، بائیو گیس پلانٹس کی تنصیب ، رورل سروسز پرووائیڈر پروگرام کی افادیت کے ذریعے دودھ کی پیداوار کوبڑھانے کے ساتھ ساتھ اسے زیادہ دیر تک محفوظ رکھا جا سکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پاکستان میں مناسب سہولیات نہ ہونے کے باعث سالانہ 12سی14ارب لیٹر دودھ ضائع ہو رہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ ملک بھر میں فوری طور پر کم ازکم 30سے 40 ہزار ملک کولنگ ٹینکس کی فراہمی کیلئے اقدامات کرے کیونکہ اس وقت موجود 10سے 12ہزار ملک کولنگ ٹینکس دودھ کی پیداوار کے لحاظ سے ناکافی ہیں۔ انہوں نے سفید انقلاب لانے کیلئے حکومت سے مزید فنڈز کی فراہمی کی بھی اپیل کی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں