کاشتکار دھنیہ کی پیداوار متاثرہونے سے بچانے کیلئے کھیلیاں ہرگز پانی میں نہ ڈوبنے دیں، ماہرین زراعت

ہفتہ 7 دسمبر 2019 12:56

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2019ء) ماہرین زراعت نے دھنیہ کی بہتر پیداوارکیلئے فصل کی آبپاشی میں خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار آبپاشی کے سلسلہ میں خصوصی طور پر اس امر کا خیال رکھیں کہ کھیلیاں پانی میں ہرگز نہ ڈوبنے پائیں کیونکہ اس سے دھنیہ کی پیداوار بری طرح متاثر ہو سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ اگر فصل کی بیجائی وتر میں کی گئی ہو تو فصل کے اگنے کے بعد 15 سے 20روز تک پانی نہ دیاجائے اور جب پودے 4سے 5انچ بڑے ہو جائیں تو ان کی چھدرائی کردی جائے ۔

انہوںنے کہاکہ پودے کا فاصلہ 9سی12 انچ تک رکھنے سے پودے اچھی طرح نشو ونما پاسکتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ دو سے تین مرتبہ گوڈی کر کے جڑی بوٹیوں کی تلفی سے پودے مؤثر انداز میں زمین سے اپنی غذا حاصل کرکے بہتر پرورش پاسکتے ہیں۔ انہوںنے دھنیہ کی کٹائی کے بعد زمین کی ذرخیزی کو مد نظر رکھتے ہوئے نائٹروجنی کھاد ڈالنے کی ضرورت پر بھی زور دیا جو فصل کی بڑھوتری تیز کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں